مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس
مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا، جس میں حکومت کی جانب سے جلسوں اور ریلیوں پر پابندی اور گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کو مکمل طورپر مسترد کردیا گیا۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر سربراہان شریک ہوئے۔
مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے کئے گئے اہم فیصلوں سے آگاہ کیا، اجلاس نے گلگت بلتستان انتخابی نتائج کو مکمل طور پر مسترد کردیا اور اسے سیاسی انجینئرنگ کا نیا شاہکار قرار دیا۔
پی ڈی ایم سربراہی اجلاس نے حکومت کی جلسے جلوسوں، ریلیوں پر پابندی مستر د کردی۔
چارٹر آف پاکستان کی تیاری کے لئے احسن اقبال، خرم دستگیر، شیری رحمن، رضا ربانی اور کامران مرتضی پرمشتمل کمیٹی بنادی گئی۔
میثاق پاکستان "اے پی سی" کے ڈیکلریشن کی روشنی میں تیار کیا جائے گا، مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیاں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا گیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔