اے ایس آئی بلاول وسان گاڑی میں لگی آگ سے جھلس کر جاں بحق

خیرپور کے علاقے شاہ لطیف میں پیپلزپارٹی سندھ کے نائب صدر منظور...
شائع 18 نومبر 2020 12:56pm

خیرپور کے علاقے شاہ لطیف میں پیپلزپارٹی سندھ کے نائب صدر منظور وسان کے بھتیجے اے ایس آئی بلاول وسان کی گاڑی ایک پول سے ٹکراگئی جس کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی، آگ سے جھلس کر بلاول وسان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں دوسری جانب لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جس کے بعد لاش کو آبائی گاؤں نواب وسان منتقل کیا جائے گا۔ جہاں نماز جنازہ ادا کی جائےگی۔

واقعےکی اطلاع ملتے ہی وسان فیملی آبائی گاؤں پہنچ گئی ہیں، پولیس نے شک کی بنیاد پر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ بلاول وسان کے جاں بحق ہونے پر کوٹ ڈیجی کنب شہر مکمل طور پر بند ہے۔