پی ڈی ایم پشاور جلسہ ملتوی کرنے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کی کمیٹی قائم
پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ ملتوی کرنے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی وزراء پر مشتمل رابطہ کمیٹی قائم کردی، رابطہ کمیٹی اپوزیشن رہنماؤں کو کورونا صورتحال سے آگاہ کرینگے۔ وزراء کمیٹی میں اکبر ایوب، شوکت یوسفزئی، سلطان محمد، تیمور جھگڑا اور کامران بنگش شامل ہیں۔
رابطہ کمیٹی کورونا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپوزیشن کو جلسہ موخر کرنے کے لئے اعتماد میں لے گی۔ رابطہ کمیٹی نےپی ڈی ایم کے پارلیمانی رہنماؤں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار یوسف، جے یوآئی کے ایم پی اے مولانا لطف الرحمن، اپوزیشن لیڈر اکرم درانی، جماعت اسلامی کے ایم پی اے عنایت اللہ، عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے سردار بابک اور پیپلز پارٹی کے ایم پی اے شیر اعظم وزیر سے رابطہ کرلیا ہے۔
حکومت نے مذاکرات کے لئے اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کوآج چار بجے اسمبلی سیکرٹریٹ مدعو کیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔