پی ڈی ایم کے جلسے جاری رکھنے کا اعلان
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کہتے ہیں اگر سی سی پی او اور ڈی جی اینٹی کرپشن نے اپنے روئے نہ بدلے تو ان کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم کے تمام جلسے ہر صورت ہو گے،کارکنوں کی گرفتاریاں کئ گیں تو وہ اسکا سامنا کریں گے ۔
سی سی پی لاہور سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا ملاقات میں باور کروایا کہ آپ کی وفاداریاں ریاست پاکستان کے ساتھ ہونے چاہیں۔ شہباز شریف کو جیل سے عدالت پہنچانا سی سی پی او کی ذمہ داری ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پشاور ملتان اور لاہور کے جلسوں کا اعلان کردیا ہے جو ہر صورت ہو گے۔ اگر کارکنوں کی گرفتاریاں کی گیئں تو وہ اسکا سامنا کریں گے۔
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ حکومت کے چیئرمین نیب سے مطالبے پورے نہ ہونے پر اب لیگی رہنماوں پر ڈی جی اینٹی کرپشن کے ذریعے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔