احتساب عدالت نے شہباز اور حمزہ کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے سے روک دیا

لاہور:منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف...
شائع 19 نومبر 2020 11:16am

لاہور:منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے قومی اسمبلی مین اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے سے روک دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ہوم سیکرٹری اور ایس پی سیکیورٹی عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بکتر بند گاڑی میں پیشی کے باعث شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی قمر کی تکلیف بڑھ رہی ہے،دونوں افراد اپوزیشن لیڈر ہیں،عدالت جیل پولیس کو پہلے والی گاڑی میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے سے روک دیا۔

احتساب عدالت نے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کوبلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کاحکم دے دیا۔