آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد:احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ اورپارک لین ریفرنس...
اسلام آباد:احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ اورپارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف میگا منی لانڈرنگ اورپارک لین کیس کی سماعت کی، آصف زرداری، فریال تالپوراور عبدالغنی مجید سمیت ملزمان عدالت پیش نہ ہوئے ۔
احتساب عدالت نے ملزمان کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلیں ۔
عدالت کی جانب وکیل آصف زرداری فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیا گیا کہ آپ عدالت پیش کیوں نہیں ہو رہے۔
فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں مصروف تھا ، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 25 نومبرتک ملتوی کر دی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔