سی پیک میں کمیشن کا الزام مسترد

مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے سی پیک منصوبے میں 137 ارب روپے...
شائع 19 نومبر 2020 07:21pm

مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے سی پیک منصوبے میں 137 ارب روپے کمیشن کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ الزام چین اور سی پیک کے خلاف سازش ہے حکومتی مشیر ان سے ہی نہیں بلکہ چین سے بھی معذرت کریں۔

اسلام آباد میں لیگی رہنماء احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں سی پیک سے متعلق خدشات اور حکومت پرسخت تنقید کی اور بولے نوازشریف دور حکومت میں چین کے ساتھ 46ارب ڈالر کے فریم ورک پر سی پیک کے تحت اتفاق ہوا۔

احسن اقبال کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت سی پیک کو متنازعہ بنا رہی ہے، حکومتی مشیر نے 137 ارب روپے کرپشن کا مجھ پرنہیں بلکہ چین پرالزام عائد کیا ہے۔

انہوں نےسی پیک پر الزامات کا چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے ریفرنسز سے ان کی نالائقی نہیں چھپ سکتی، تبدیلی کی قیمت قوم ادا کر رہی ہے، معشیت ہی نہیں دفاع بھی کمزور ہوتا جا رہا ہے۔