بلوچستان: 6 سو ارب روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان
وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ اگلے 3 سال میں بلوچستان کے 9 ، جنوبی اضلاع میں 6سو ارب روپے کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے، ان منصوبوں کے لئے فنڈزکا انتظام کرلیا گیا ہے، عملی کام کا آغاز کردیا گیا ہے، سی پیک مغربی روٹ پربھی کام جاری ہے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزراء شبلی فراز، اسد عمر، مراد سعید اورزبیدہ جلال نےکہا کہ جنوبی بلوچستان کے لئے تاریخی پیکج کا اعلان کیا گیا ۔
اس موقعے پر اسد عمرنے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ زراعت کے ساتھ ساتھ صنعتوں اورسڑکوں کا جال ہو، زراعت، تعلیم، صنعت اورصحت کے شعبوں میں منصوبوں پرکام جاری ہے ۔
مراد سعید نے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک مغربی روٹ پرکام جاری ہے، بلوچستان میں تین ہزار تراسی کلومیٹر سڑکیں بنانے جارہے ہیں ۔
وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے پیکج کے لئے پیسہ کا انتظام بھی کرلیا گیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔