چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان پر جانبداری کا الزام

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان...
شائع 19 نومبر 2020 08:01pm

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان پر جانبداری کا الزام دھر دیا۔

وہ کہتے ہیں گلگت کے عوام کو بیچ دیا گیا،عوام نے سب سے زیادہ ووٹ پیپلزپارٹی کو دیے تھے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ فافن نے بھی کہا ہے کہ ہر پولنگ اسٹیشن میں تین بے ضابطگیاں ہوئیں اورچیف الیکشن کمشنر ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن شفاف تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اب جنوری تک کے مہمان ہیں، پی ٹی آئی کی کٹھ پتلی حکومت سے آزادی لے کررہیں گے

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام نےسب سےزیادہ ووٹ پیپلزپارٹی کودیئے۔