کراچی سرکلر ریلوے بھونڈا مذاق قرار

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سرکلر ریلوے کو...
شائع 19 نومبر 2020 09:13pm

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سرکلر ریلوے کو بھونڈا مذاق قرار دے دیا۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا نوے کی دہائی سے پہلے کے سی آر منافع بخش تھا، نوے کے بعد مسائل پیدا کیے گئے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایم کیوایم اور سندھ حکومت اس کے ذمہ دار ہیں، کراچی کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ آج کا نہیں، ہمیں پورا ماس ٹرانزٹ نظام چاہیے۔