Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کورونا کی خطرناک صورتحال کے باوجود پشاور جلسے کا اعلان

سماجی فاصلہ نہ ہو تو کورونا تیزی سے پھیلتا ہے، یہ بات سب جانتے...
شائع 21 نومبر 2020 08:50am

سماجی فاصلہ نہ ہو تو کورونا تیزی سے پھیلتا ہے، یہ بات سب جانتے ہیں۔ لیکن سیاستدان اس پر بھی سیاست میں مصروف ہیں۔

اپوزیشن اپنی سیاست کیلئے عوام کو بھینٹ چڑھانے پر بضد ہے۔ پشاور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے این او سی دینے سے انکار کیا مگر پھر بھی پی ڈی ایم نہ مانی۔ حقیقت نظرانداز کرتے ہوئے حکومت پر کورونا کے پیچھے چھپنے کا الزام دھر دیا۔

عوامی نمائندوں کو سیاست سے مطلب ہے، شاید عوام کی زندگی سے کوئی مطلب نہیں۔

مفاہمت کی سیاست کرنے والی پیپلزپارٹی بھی عوام کے مفاد کے خلاف ہوگئی، جلسے کی پابندی کے احکامات کو کورونا انجینئرنگ کی کوشش قراردیا۔

حکومت نے ماضی بھلا کر عوام کی صحت کا خیال کرتے ہوئے اپنے جلسے تو ملتوی کردیے، لیکن اپوزیشن اپنی سیاست کی خاطر عوام کا خیال کرنے کو تیار نہیں۔

بائیس نومبر کے پشاورجلسےکو اپوزیشن نے حکومت کےخلاف ویکسین قرار دیا ہے۔

پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کا اعلان کیا ہے کہ پشاور میں جلسہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

شاہد خاقان کہتے ہیں کہ سیلیکٹڈ حکومتی ٹولے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پشاور جلسے میں کورونا کی حفاظتی تدابیر پر مکمل عمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور افواہیں پھیلانے سے بائیس نومبر کے جلسے کی تاریخ، مقام اور وقت تبدیل نہیں ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div