Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی کے 6 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کمشنر کراچی نے بڑے قدم...
شائع 21 نومبر 2020 09:15am

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کمشنر کراچی نے بڑے قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

کمشنر کراچی یی جانب سے شہر کے چار اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دو اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

کمشنر کراچی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے چھ اضلاع میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ ضلع، جنوبی، شرقی، وسطی اور غربی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ جبکہ ضلع کورنگی اور ملیر میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگے گا۔

ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کے بعد وائرس سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کریں گے۔

کمشنر کراچی افتخارشلوانی کے مطابق علاقوں کی مارکنگ ہوتے ہی نوٹی فیکیشن جاری کردیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div