Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملتان:پی ڈی ایم کارکن بپھر گئے، دروازے توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل

ملتان میں پی ڈی ایم کے کارکن بپھر گئے، انتظامیہ کارکنان کے سامنے...
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2020 03:19pm

ملتان میں پی ڈی ایم کے کارکن بپھر گئے، انتظامیہ کارکنان کے سامنے بے بس ہوگئی، مظاہرین رکاوٹیں عبور کرکے قلعہ کُہنہ قاسم باغ میں داخل ہوگئے، جبکہ صورتحال کشیدہ ہے۔

پی ڈی ایم کے کارکنان اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے ہیں، کارکنان نے اسٹیڈیم کے گیٹ توڑ دیئے۔ پولیس اور کارکنان میں جھگڑا، تلخ کلامی بھی ہوئی۔

پی پی رہنما موسیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جلسہ ہر صورت قاسم باغ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ملتان میں مسلم لیگ نون کی خواتین نے بھی قلعہ کہنہ قاسم باغ پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرہ جلسہ گاہ کے باہر لگائے گئے کنٹینرز کے سامنے کیا گیا۔

اس موقع پر لیگی خواتین نے تحریک انصاف حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی خلاف نعرے بازی بھی کی، لیگی خواتین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نےکنٹینرز لگا کر قلعہ کہنہ قاسم باغ کو سیل کردیا۔ اس طرح کے اقدامات سے حکومت آمریت سے بدتر ثابت ہوئی ہے۔

ریلی کی قیادت علی حیدر گیلانی اور موسیٰ گیلانی کر رہے ہیں جبکہ پولیس کی نفری بھی گھنٹہ گھر چوک پر تعینات ہے۔

ٹریفک پولیس نے روڈ سے ٹریفک اور گاڑیاں ہٹانا شروع کر دیں جبکہ پیپلز پارٹی کے کارکنان پولیس حصار توڑ کر قلعہ کہنہ قاسم میں داخل ہوگئے، پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھگڑا جاری ہے۔

دوسری جانب پی پی رہنما عبد القادر گیلانی بھی گھنٹہ گھر سے جلسہ گاہ کے جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی ملتان گیلانی ہاؤس پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر رہنماؤں کی آمد بھی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

شیری رحمٰن، راناثناء اللہ اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی آج ملتان پہنچیں گے جس کے بعد پی ڈی ایم رہنماؤں کا گیلانی ہاؤس میں جلسے کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوگا۔

دوسری جانب ملتان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال میں جلسے جلوسوں کا ماحول نہیں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div