Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملتان:پی ڈی ایم کاجلسہ روکنےکیلئے حکومتی ایکشن: سڑکیں کنٹینرز لگاکر سیل

ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کا جلسہ روکنے...
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2020 03:44pm

ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کا جلسہ روکنے کیلئے حکومتی اینشو جاری ہے،قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم ،گھنہو گھر چوک اور گیلانی ہاؤس کے اطراف جانے والی سڑکیں کنٹینرلگاکر سِیل کر کردی گئیں جبکہ جگہ جگہ پولیس تعینات ہیں موٹر وے اور دیگر شاہراہوں پر بھی بھاری نفری موجودہیں ،متعدد علاقوں میں موبائل فون سروس معطل ہے ۔

سرد موسم میں ملتان کا سیاسی موسم انتہائی گرم ہوگیا ،ایک طرف انتظامیہ جلسے روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات میں مصروف ہے تودوسری طرف پی ڈی ایم رہنماؤں اور کارکنوں کا اعلان جلسہ ہوکر رہے گا۔

جلسہ گاہ کے راستوں سمیت قلعہ کہنہ قاسم باغ، گیلانی ہاؤس اور پی ڈی ایم رہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں کے اطراف جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگاکرسیل کردیئےگئے،گھنٹہ گھر چوک بھی بند ہے جبکہ شہر کی بیشتر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی ہونے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ملتان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بند ہے۔

جلسہ گاہ کے راستوں پر4ہزار سے زائد پولیس اور ایلیٹ فورس ہائی الرٹ ہے، ریزرو فورس کی بھاری نفری کو بھی اسٹینڈ بائی رہنے کا حکم دیا گیا ہے، صرف یہ ہی نہیں شہر کے داخل و خارجی راستوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں ۔

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کےصاحبزادے علی قاسم گیلانی سمیت 30سے زائد کارکنان گرفتار ہیں جبکہ سینکڑوں کارکنوں کیال ف مقدمات درج کئے جاچکےہیں۔

ایک طرف پی ڈی ایم انتظامیہ تودوسری طرف پی ڈی ایم کارکن ہیں جلسہ ہوگا یا نہیں؟ لینک شہریوں میں کسی بڑے تصادم کے پیش نظرخوف کا سماں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div