Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

ملتان: پی ڈی ایم جلسہ ، پی پی اور جے یو آئی آرگنائزر کیخلاف مقدمہ

ملتان میں سیاسی ایکشن دکھانے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف ...
شائع 02 دسمبر 2020 02:08am

ملتان میں سیاسی ایکشن دکھانے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف حکومت ایکشن میں آگئی،ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے آرگنائزرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کو کورونا ایس اوپیز کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا گیا۔ پھر حکومت نے بھرپور ایکشن کرتے ہوئے تین بڑی جماعتوں کے جلسہ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ن لیگ کے بائیس، پیپلزپارٹی کے سولہ اور جے یو آئی کے تیرہ ارکان کے نام شامل ہیں، تمام افراد کیخلاف انفیکشن ڈیزیزکنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا۔

دوسری جانب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا جلسے جلوسوں سے حکومت نہیں گرتی۔ آئینی راستے سے آئے ہیں،آئینی راستے سے ہی واپس جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div