Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ہارڈ ٹاک میں اسحاق ڈار کو جانا مہنگا پڑ گیا

بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں جانا اسحاق ڈار کو مہنگا پڑگیا ۔...
شائع 02 دسمبر 2020 12:03am

بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں جانا اسحاق ڈار کو مہنگا پڑگیا ۔

مفرور لیگی رہنما پروگرام اینکر کے تابڑ توڑ سوالات کا سامنا نہ کرسکے ۔

اینکر نے جائیداد سے متعلق سوال کیا تو سابق وزیر خزانہ نے بیرون ملک جائیدادوں سے انکار کردیا اور کہا میری صرف پاکستان میں ایک جائیداد ہے وہ بھی موجودہ حکومت نے ضبط کرلی ۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن واپسی اور نواز شریف سے متعلق سوالات پر نیب کے کردار پر انگلیاں اُٹھادیں۔

جائیداد سے متعلق سوال پر پاکستان میں ایک گھر کے سوا تمام جائیدادوں سے انکار کر بیٹھے۔

اینکر نے کہا اگر سب کلیئر ہے تو پھر آپ واپس کیوں نہیں جاتے؟

میزبان نے نواز شریف سے متعلق سوال کیا تو موصوف نیب پر الزام تراشی کا کنارہ لینے لگے۔

مفرور اسحاق ڈار نے الیکشن میں دھاندلی کا ذکر کیا تو اینکر نے فوراً ہی یورپی مبصرین کی رپورٹ کا حوالہ دے دیا۔ مفرور اسحاق ڈار گئے تو تھے اپنی صفائی دینے لیکن انہیں لینے کے دینے پڑگئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div