حیدر آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال سیل

حیدر آباد میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال کو سیل...
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2020 09:30am

حیدر آباد میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال کو سیل کردیا گیا ، شادی ہال میں موجود مہمانوں کو باہر نکال دیا گیا۔

حیدر آباد میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر مکی شاہ روڈپرپولیس نے کارروائی کرتےہوئے شادی ہال سیل کردیا اورشادی ہال میں موجود مہمانوں کو باہر نکال دیا۔

پولیس کے مطابق شادی ہال میں رات دیرتک تقریب جاری تھی،شادی ہال میں ایس اوپی کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔

دوسری جانب شادی ہال مالکان ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کردیا ،مالکان کا کہنا ہے کہ آج صبح کمشنرہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ۔