قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 8خالی نشستوں پر انتخابات آئندہ سال 31 جنوری تک ملتوی
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے مردم شماری کے حتمی نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری قانون اور پارلیمانی امور کوکل طلب کرلیا اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کی8 خالی نشستوں پر انتخابات آئندہ سال 31 جنوری تک ملتوی کردیئے۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں اسلام آباد میئر کی خالی نشست پرفوری ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواحکومت کو بلدیاتی انتخابات کیلئے جلد مطلوبہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع سے7 کنٹونمنٹ بورڈز کی ری کلاسیفیکشن کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈز حکام سے انتخابات کیلئے وزارت دفاع سے تاریخ مانگ لی، اجلاس میں کورونا کے باعث 7 دسمبر کو ووٹرز ڈے محدود سطح پرمنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔