آصف زرداری اور نواز شریف پر اللہ کا عذاب آتے دیکھا ہے، وزیراعظم
گلگت:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی زندگی بدلیں گے،گلگت بلتستان صوبے کی حیثیت پر فوری کام شروع کیا جائے گا،اپوزیشن کو صرف اپنی چوری بچانے سے غرض ہے ،لوگ مر رہے ہیں اور یہ لوگ جلسے کر رہے ہیں، وہ 40سال سے آصف زرداری اور نواز شریف کو جانتے ہیں، انہوں نے ان دونوں پر اللہ کا عذاب آتے دیکھاہے،ایسے پیسے کا کیا فائدہ جو جھوٹ بولنے پر مجبور کرے، ایک جھوٹ چھپانے کیلیے سو جھوٹ بولنا پڑتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر گلگت بلتستان پہنچے جہاں انہوں نے گلگت بلتستان کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، گورنر گلگت بلتستان نے نو منتخب کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا اورہیلتھ انشورنس، آسان قرضوں، خصوصی اکنامک زون اور سردیوں میں سیاحت بڑھانے کیلئے اقدامات کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوراگلگت بلتستان دیکھ چکاہوں،گلگت بلتستان کےمسائل سے واقف ہوں ،ہماری پالیسیزسےگلگت کےعوام کی زندگیاں بدل جائیں گی،گلگت بلتستان کوصوبائی حیثیت دینے کیلئے فوری کام کریں گے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کریں گے،یہاں کےعوام اکثر پوچھتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں یا نہیں ،پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا فلاحی پروگرام لے کرآئے ہیں،گلگت بلتستان میں بھی احساس پروگرام شروع کریں گے،300میگاواٹ کے ہائیڈرو منصوبے لگائیں جائیں گے،جس سے ہر گھر کو بجلی ملے گی،کئی پراجیکٹ زیرتعمیراورکئی کا پروسیس جاری ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کی بنیاد غریبوں کا احساس تھا،گلگت بلتستان کیلئےہیلتھ انشورنس لا رہےہیں،ہرخاندان کو10لاکھ روپےکاہیلتھ انشورنس ملےگا،گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دیں گے،موسم گرمامیں گلگت میں سیاحوں کا رش ہوتاہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوروناکی وجہ سے سیاحت کا شعبہ متاثرہوا،سیاحت کےفروغ کیلئے سستےقرضےدیں گے،گلگت میں اسپتال کواپ گریڈکریں گے،گلگت بلتستان میں بجلی کے نئے منصوبے لگائیں گے،گلگت بلتستان میں اسپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا،وفاق کی طرف سے بنیادی ڈھانچاتیار کرکےدیاجائےگا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کوریاست مدینہ کی اصولوں کےمطابق بنائیں گے ،پسماندہ علاقوں کی ترقی دینا اولین ترجیح ہے،لیڈرکیلئے صادق اور امین ہونا لازمی ہے،رسول اللہﷺ کےدشمن بھی انیں صادق وامین کہتے تھے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اپنی چوری بچانے سے غرض ہے،کوروناسےلوگ مر رہے ہیں اور اپوزیشن جلسے کررہی ہے، یہ جانتے ہیں کہ عوام جمع ہوں توکوروناپھیلتاہے،حرام کا پیسا انسان پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کو 40سال سےجانتاہوں،ان دونوں پر اللہ تعالیٰ کاعذاب ہے،انہوں نےاپنی پسند کاچیئرمین نیب رکھا،اپنی چوری چھپانے کیلئے نظام تشکیل دیا،انہوں نےسوچا بھی نہیں تھاکہ پاناماکیس آجائےگا،ایسے پیسے کا کیا فائدہ جو جھوٹ پر بولنے پرمجبور کرے،ایک جھوٹ چھپانے کیلئے 100جھوٹ بولناپڑتے ہیں،ہربیماری کی سب سے بڑی جڑ ذہنی دباؤ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل ہارڈ ٹاک میں اسحاق ڈارکااسٹریس سب نےدیکھا،اسحاق ڈار جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے،انسانیت کی مدد کرنے سےاللہ تعالیٰ خوش ہوتاہے،رسول اللہ ﷺکی زندگی آسان نہیں تھی،مشکلات کےباوجود عظیم شخصیات کےچہروں پرسکون ہوتاہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔