حافظ آباد میں بھائی کی فائرنگ سے ایک بہن جاں بحق،دوسری زخمی
حافظ آباد میں مہندی کی تقریب میں بھائی نے 2بہنوں پر فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں ایک بہن جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی۔
حافظ آباد کے گاؤں وچھوکی میں خوشیوں بھرا گھر ماتم میں بدل گیا ،شادی پر رضامند نہ ہونے پر بھائی نے مہندی کی رسم کے دوران 2بہنوں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک بہن جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔
مقتولہ ساجدہ کا آج اپنے قریبی رشتہ دار سے نکاح تھا،فائرنگ سے زخمی شریفاں بی بی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقتولہ کےرشتہ داروں کاکہناتھاکہ ملزم محمدعلی اپنی بہن کی شادی پر رضامند نہ تھا ملزم اپنی بہنوں کی وراثتی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا ،اس لئے ان کی شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی 4بہنیں تھی اور ان کی ابھی شادیاں نہیں ہوئی تھیں ساجدہ نامی لڑکی کا آج اپنے کزن سے نکاح ہونا تھا ،چاروں بہنوں کے حصے 6ایکٹر اراضی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد علی واقعے کے بعد فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔