حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا ازسرنو جائزہ لینے کافیصلہ کرلیا

اسلام آباد:کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر حکومت نے مساجد...
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2020 12:31pm

اسلام آباد:کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا، صدر مملکت عارف علوی نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفرنس آج بلالی۔

کورونا وائرس میں شدت کے معاملے پر صدر مملکت عارف علوی نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفرنس آج بلالی ہے،جس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے نئے ایس او پیز تیار کئے جائیں گے اور مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لیا جائزہ لیا جائے گا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور 15علماء کے ہمراہ کانفر نس میں شر یک ہوں گے،اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی شریک ہوں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ علماء سے مشاورت کے بعد ہی حکومت او پیز کو طے کرے گی ، کورونا سے بچائو کیلئے حکومت علماء کو ساتھ لےکر چلے گی،تمام طبقات کو کورونا سے بچائو کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر نی چاہیئے،پی ڈی ایم بھی جلسوں کی ضد چھوڑ دے اور عوام کو کورونا سے بچائے ۔