اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا کےباعث اجتماعات پرپابندی کی درخوست مسترد کردی

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے باعث اجتماعات...
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2020 03:30pm

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے باعث اجتماعات پر پابندی کی درخوست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کورونا کے باعث اجتماعات پرپابندی کیلئے دائر درخواست کےقابل سماعت ہونے پر سماعت کی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے باعث اجتماعات پر پابندی کیلئے دائردرخواست مسترد کردی۔

تحریری فیصلے میں کہاگیا کہ درخواست گزار پارلیمنٹ اور ایگزیکٹیو پراعتماد کریں اوراپنے تحفظات پارلیمینٹ اور منتخب نمائندوں کے سامنے پیش کریں ،پارلیمنٹ اورحکومت کا کام ہے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے قوم کومتحد کریں۔

درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ این سی اوسی کی گائیڈ لائنز کے باوجود ان کی خلاف ورزی جاری کے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پرعمل کرائے اور پی ڈی ایم کے عوامی اجتماع پرپابندی کا حکم دے ۔