کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں 16دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن...
کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں 16دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ،متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع وسطی کےمختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔
لاک ڈاؤن والے علاقوں میں گلبرگ،لیاقت آباد،نارتھ کراچی اورنارتھ ناظم آبادکےعلاقے شامل ہیں ،متاثرہ علاقوں میں 16دسمبر تک کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ ماسک پہننا ضروری ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران اشیا ءضروریہ کی دکانیں اورمیڈیکل اسٹورزکھل سکیں گے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بندرہےگی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔