بھارت 5 اگست 2019 کے بعد سے کمزور پوزیشن پر ہے،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے...
شائع 03 دسمبر 2020 03:25pm

راولپنڈی:پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت 5اگست 2019کےبعد سے کمزور پوزیشن پر ہے،بھارت نے5اگست کومقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اقدامات کئے ،بھارت کو ڈر ہے سی پیک خطے کا گیم چینجر ہے،بھارت کی طرف سےسی پیک کو سیکیورٹی خطرات کا سامنا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے گلوبل ویلیج اسپیس کو انٹرویودیتےہوئے کہا کہ بھارت5 اگست2019کےبعدسےکمزورپوزیشن پرہے،بھارت نے5اگست کومقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات کئے،ڈوزئیر کو پی فائیو اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو پیش کیاگیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسےتوجہ ہٹانےکیلئےایل اوسی کی خلاف ورزیاں کرتاہے ،بھارت فالس فلیگ آپریشنز اور ایسے ڈرامے رچاتا ہے،ناگوروٹا واقعے میں بھارت کچھ نیا نہیں کر رہا ،ناگوروٹا میں کیاہوا،کیابھارت نے کوئی انفارمیشن شیئرکی؟مقبوضہ کشمیرمیں جوکچھ ہوتابھارت اس کا انکاری رہاہے،پاکستان ہمیشہ حالات معمول کی طرف لانےکاخواہاں ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ ہمیں خطےکی صورتحال معمول پرلانےکی ضرورت ہے،سی پیک منصوبہ پورے خطے سے جڑاہواہے،سی پیک پاکستان کا نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے،بھارت سمجھتاہےکہ رکاوٹیں ڈالنےسےیہ منصوبہ رک جائے گا،بھارت کو ڈر ہے سی پیک خطے کا گیم چینجر ہے ،بھارت کی طرف سےسی پیک پہلےسےہی سیکیورٹی خطرات کا سامنا کررہاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ او آئی سی فورم سے تازہ ترین اعلامیہ سامنے آیا،دنیا اب بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی پرکھل کربات کررہی ہے،بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ثبوتوں کوعالمی برادری نےسنجیدہ لیا،دہشتگردی میں بھارت کےملوث ہونےکےثبوت ڈوزیئرمیں سامنےلایا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان کیخلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہونےپر افغان قیادت کوآگاہ کیا،ہم افغان حکومت کودرپیش مسائل کوتسلیم کرتے ہیں ،بھارت افغان سرزمین کو استعمال کرکے سی پیک کو نشانہ بناتا ہے،بھارت کے پاس دہشتگرد ہیں،بھارت سی پیک پرکام کرنے والی مقامی لیبر کو نشانہ بناتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سےسیکیورٹی خطرات کخلااف تیاری کررکھی ہے،ہم بھارت کی طرف سےسیکیورٹی خطرات سےنمٹ رہےہیں،سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے21ڈویژن فورس تشکیل دی ہے،چینی پارٹنرزسی پیک منصوبےکی سیکیورٹی کےانتظامات سےمطمئن ہیں،سی پیک کو نقصان پہنچانےکی ہربھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے،سی پیک ہر روز پہلے سے زیادہ ترقی کرے گا۔