بلوچستان: میر ظفراللہ جمالی کی رحلت، تعزیتی قرارداد

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی رحلت پر بلوچستان اسمبلی میں...
شائع 03 دسمبر 2020 07:40pm

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی رحلت پر بلوچستان اسمبلی میں تعزیتی قرارداد ایوان کی کاروائی موخر کردی گئی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ کی صدارت میں ہوا۔

ایوان میں سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی وفات پر ایوان میں متفقہ تعزیتی قرارداد اپوزیشن لیڈر ملک سکندر نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر ظفراللہ جمالی کی وفات سے بلوچستان ایک بزرگ سیاستدان سے محروم ہو گیا یے جس شخصیت کے بارے میں ایوان متفقہ قرارداد پیش کررہا یے انکی رحلت سے پورا پاکستان متاثر ہے مرحوم کے چچا جعفر جمالی نے قیام پاکستان کیلئے گران قدر خدمات ہیں۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ ظفراللہ جمالی ہر جگہ بلوچستان کی آواز اٹھانے والے تھے جو اب نہیں رہی پورا ایوان تعزیتی قرارداد کی حمایت کرتا یے۔

قراردادی اجلاس میں مزید کہاگیا کہ ظفراللہ جمالی سیاست کے جبل یعنی پہاڑ تھے ظفراللہ جمالی ایک تاریخ تھے۔

قرارداد اجلاس میں ارکان اسمبلی نصیر شاھوانی قادر علی نائل عبدالرحمن کھتران نے ظفراللہ جمالی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی سیاست میں ظفراللہ جمالی کا بڑا مقام تھا میر ظفراللہ جمالی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہ ہوگا بلوچستان کی آواز بنے والی شخصیت کو اپنی مدت پوری کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

ایوان میں سابق وزیراعظم اور وزیر اعلی رہنے والی شخصیت کی روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد اجلاس بغیر کسی کاروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ۔