مردم شماری کے سرکاری نتائج جاری کرنیکی ہدایت
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو مردم شماری کے حتمی سرکاری نتائج جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔
مردم شماری کے حتمی نتائج جاری ہونے سے پہلے بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیاں نہیں ہو سکتی اور عام انتخابات کے انعقاد میں مشکل پیش آئے گی ۔
الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں وزارت قانون ،پارلیمانی امور اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں مردم شماری کے سرکاری نتائج جاری کرنے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد حلقہ بندیوں پر مشاورت کی گی۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن نے واضع کیا کہ وفاقی حکومت پر مردم شماری کے حمتی نتائج جاری کرنے سے پہلے بلدیاتی انتخابات کے حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتی وفاقی حکومت مردم شماری کے سرکاری نتائج جاری کرے ورنہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں ہو سکے گا اور 2023 کے انتخابات میں مشکل درپیش آئے گی ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔