Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

انٹربینک: ڈالر کے مدمقابل روپے کی قدر میں معمولی بہتری

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
شائع 30 دسمبر 2020 05:21pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج بدھ کے روز ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 39 پیسے سے کم ہوکر 160 روپے 28 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

دوسری جانب 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 650 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 650 اور 10 گرام سونا 97 ہزار 436 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کے اضافے سے 1878 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1320 اور 1132 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

karachi

inter bank

gold price

gold price increase

bullion rates

american currency

state bank pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div