Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

2021میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوگی،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت...
شائع 01 جنوری 2021 02:30pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں چل پڑی،2021میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوگی، پاکستان میں اسپیشل اکنامک زون بنائے، پچھلے 50سال میں حکومتوں نے برآمدات بڑھانے کی کوشش نہیں کی۔

پاکستان میں متعارف ہونے والی گاڑیوں کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں چین کےتجربات سےسیکھنےکی ضرورت ہے،چین نے35سال میں تیز ترین ترقی کی،چین نےکم مدت میں 70کروڑافراد کوغربت سےنکالا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کوفلاحی ریاست بنانا ہے،چین دنیا میں سب سےتیزی سےترقی کرنےوالا ملک ہے،پاکستان میں اسپیشل اکنامک زون بنارہے ہیں،چاہتےہیں چین پاکستان میں صنعتیں لگائے ،برآمدات بڑھنےاوردرآمدات کم ہونےسےمشکلات ہوتی ہیں،تجارتی خسارے کی وجہ سےآئی ایم ایف کےپاس جاناپڑتاہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پہلےسال تباہ شدہ معیشت کو بہتر کیا،دوسرے سال کورونا کی وجہ سےمشکلات کاسامنا ہوا،اس سال معیشت مضبوط ہوگی،کورونا میں عوام کوریلیف فراہم کیا گیا،لاک ڈاؤن سے معیشت اورغریب طبقہ متاثرہوتا ہے،کورونا میں سب سےتیزی سےپاکستان نےریکورکیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں جارہی ہے،ہم نے بزنس فرینڈلی پالیسی بنانی ہے،یونیورسل ہیلتھ کوریج پلان بنارہے ہیں،ملک میں ہرشخص کے پاس صحت کارڈہوگا،امیرممالک میں بھی ایسی یونیورسل ہیلتھ کوریج نہیں۔

pm imran khan

اسلام آباد

imran khan speech

industrial sector

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div