Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان کا گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم 'فتح ون' کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا ایک اورسنگ میل ، گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم 'فتح ون' ...
شائع 07 جنوری 2021 06:39pm

پاکستان کا ایک اورسنگ میل ، گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم 'فتح ون' کا کامیاب تجربہ ، دشمن کے علاقے میں دور تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ہدف کو 140 کلومیٹرتک نشانہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق پاکستان نےگائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم 'فتح ون' کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ملکی طور پر تیارکردہ 'فتح ون' گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم 140 کلومیٹرتک روایتی ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فتح ون ملٹی لانچ راکٹ ویپن سسٹم سے پاک فوج کی دشمن کے ٹھکانوں کو دور تک نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

صدرمملکت،وزیر اعظم،چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب تجربے پر تجربے میں حصہ لینے والےسائنسدانوں اور جوانوں کو مبارکباد دی ہے۔

Pak army

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div