Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 700 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے...
شائع 08 جنوری 2021 07:39pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 700 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونا 98 ہزار 251 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 23 ڈالرز کی مزید کمی سے 1893 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 50 اور 43 روپے کی کمی سے بالترتیب 1350 اور 1157 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

7 جنوری 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی نمایاں کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونا 98 ہزار 851 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 39 ڈالرز کی کمی سے 1916 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی تھی۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1400 اور 1200 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Gold

gold price

bullion rates

Sindh Jewelers

Global market

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div