Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ہزارہ دھرنا، وزیراعظم کے بیان پر بھوک ہڑتال کا اعلان

وزیراعظم کے ہزارہ برداری کے احتجاجی دھرنے سے متعلق بیان کے بعد...
شائع 08 جنوری 2021 11:19pm

وزیراعظم کے ہزارہ برداری کے احتجاجی دھرنے سے متعلق بیان کے بعد ہزارہ برداری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرلیا اوروزیراعظم سے بیان واپس لیکر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

نوجوانوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیراعظم کے ہزارہ برداری کے دھرنے سے متعلق دئیے گئے بیان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ اس موقع پرسجاد حسین، امان اور صادیقہ نے بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے پریس کلب کے باہر کیمپ قائم کرلیا۔

اس موقع پر سجاد حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہزارہ برداری کے دھرنے سے متعلق بیان دیکر شہداء کی تذلیل کی ہے انکا بیان انسانیت سوز عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ برداری سمیت بلوچستان کا ہر طبقہ دہشتگردی کا شکار ہے اور وہ اپنے لئے انصا ف کے طلب گار ہیں شہداء کے لواحقین کے احتجاج کو بلیک میلنگ کہنا بے حسی کی انتہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم فوری طور پر کوئٹہ آئیں اور ہزارہ برداری سے معافی مانگیں بصورت دیگر انکا احتجاج جاری رہے گا،

pm imran khan

machh martyrs

hazara protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div