Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

احسان مانی کو آئی سی سی کی چیئرمین شپ کی پیشکش

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل...
شائع 10 جنوری 2021 07:44pm

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چیئرمین بننے کی پیشکش کی گئی ہے۔

کورونا وباء کے دوران آئی سی سی ایونٹس کے انعقاد میں مشکلات اورچیئرمین شپ کےلئے اراکین میں اختلافات کے باعث آئی سی سی بورڈ ممبران نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی پراعتماد کا اظہار کیا اورکرکٹ کی گورننگ باڈی کی چیئرمین شپ سنبھالنے کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ اراکین احسان مانی کونیا چیئرمین بنانے کے خواہشمند ہیں۔

آئی سی سی چیئرمین کےانتخاب کےحوالےسےبدھ کو ٹیلی کانفرنس میں روڈمیپ طےہوگا۔

ذرائع کےمطابق آئی سی سی کے مالی معاملات اور اندرونی اختلافات کی وجہ سےاحسان مانی جیسےتجربہ کار شخص کو لانے کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔

احسان مانی اس سے قبل آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

احسان مانی آئی سی سی معاملات کو بہترانداز میں سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

ICC

PCB chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div