Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار

کراچی: آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس...
شائع 11 جنوری 2021 05:40pm
کاروبار

کراچی: آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونا 97 ہزار 051 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 1850 ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے ایک ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

9 جنوری 2021 کے ریٹ

مسلسل 3 روز میں سونا 3 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونا 97 ہزار 136 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 43 ڈالرز کی مزید کمی سے 1850 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی تھی۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 50 اور 43 روپے کی کمی سے بالترتیب 1300 اور 1114 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

gold price

bullion rates

Sindh Jewelers

Global market

gold price karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div