Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ملک میں بجلی کا بریک ڈاون سرکٹ بریکر غلط بند کرنے سے ہوا،رپورٹ

گدوپاورپلانٹ کے سرکٹ بریکرکوغلط طریقے سے بند کرنے پرپورا...
شائع 12 جنوری 2021 07:23pm

گدوپاورپلانٹ کے سرکٹ بریکرکوغلط طریقے سے بند کرنے پرپورا پاورسسٹم بیٹھ گیا تھا ۔

گدوپاور پلانٹ بند ہونے سے پلانٹ سے نکلنے والی ٹرانسمشن لائینیں بھی ٹرپ کرگئیں ۔ گدو پاورپلانٹ کے بریکرکی میٹیننس کیلئے نیشنل پاورکنٹرول سنٹرکی منظوری ضروری تھی ۔

دو روز قبل رات11بج کر41 منٹ پربجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سامنے آئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق گدوپاورپلانٹ کے سرکٹ بریکرکو غلط طریقے سے بند کرنے پرپورا پاورسسٹم بیٹھ گیا تھا ۔ گدو پاورپلانٹ کے سوئچ یارڈ میں لگے ایک بریکرکی مییٹیننس جاری تھی ۔ میٹیننس کے دوران سرکٹ بریکرکی ارتھنگ کی گئی تھی۔ دن کو کام کرنے والا عملہ اس سرکٹ بریکرکوکلوزکیے بغیرچلایا گیا ۔ رات کی شفٹ میں کام کرنے والےعملے نے سرکٹ بریکرکی ارتھنگ ختم کیے بغیراسے کلوزکیا ۔

ذرائع کے مطابق سوئچ یارڈ میں لگے اس سرکٹ بریکر کو براہ راست کنٹرول روم سے کلوزکیا گیا ۔ ارتھنگ ہٹائے بغیرسرکٹ بریکر کوبند کرنے سے گدوپاورپلانٹ بیٹھ گیا ۔ گدوپاورپلانٹ بند ہونے سے پلانٹ سے نکلنے والی ٹرانسمشن لائینیں بھی ٹرپ کرگئیں ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گدوپاورپلانٹ کے بریکرکی میٹیننس بھی بغیرمنظوری کے کی جا رہی تھی ۔ گدو پاورپلانٹ کے بریکرکی میٹیننس کیلئے نیشنل پاورکنٹرول سنٹرکی منظوری ضروری تھی ۔

Guddu power plant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div