Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کورونا ویکسین کب خریدی جائیگی!! حکومتی زبانی جمع خرچ

چین پاکستان کو ویکسین دے گا۔ کب دے گا معلوم نہیں۔ دنیا کے...
شائع 12 جنوری 2021 08:26pm

چین پاکستان کو ویکسین دے گا۔ کب دے گا معلوم نہیں۔ دنیا کے تینتالیس ممالک نے اپنے شہریوں کو ویکسین لگانا بھی شروع کردی ہے، پاکستان کی باری کب آئے گی؟ حکومت یا تو جائزہ لے رہی ہے۔ یا مفت دوا کا انتظار کیا جارہا ہے۔

کورونا کو مات دینے کیلئے ویکیسن کا حصول ناگزیرہے اور اب تک دنیا کے مختلف ممالک 9 ویکسین کی منظوری دے چکے۔ 43 ملکوں نے۔ ویکسین لگانا بھی شروع کردی۔ مگر پاکستان کی باری کب آئے گی؟؟

حکومت یا تو جائزہ لے رہی ہے۔ یا مفت دوا کا انتظار کر رہی ہے۔ پچھلے ہفتے روس نے پاکستان کو ایک خط لکھ کر اپنی تیار کردہ ہے۔

سپوتنک ویکسین بیچنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ دعویٰ بھی کیا تھا کہ یہ ویکسین دوسرے ممالک سے زیادہ سستی ہے، جبکہ اسکی کامیابی کی شرح بھی امریکی ویکسینوں کے تقریباً برابر ہے۔

مگر اس خط کا کیا جواب دیا گیا؟؟ معاملات کہاں تک پہنچے۔ کچھ واضح نہیں۔ عرب امارات بھی اپنے دس فیصد شہریوں کو ویکسین لگاکر کورونا سے محفوظ بنا چکا مگر پاکستان میں عوام کو صرف احتیاط کی نصیحتیں ہی کی جارہی ہیں۔

مختلف حکومتی عہدیداران بھی مختلف اطلاعات پہنچا رہے ہیں،پہلے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ چین سے بارہ لاکھ خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو دوہزار اکیس کے پہلے سہہ ماہی میں آجائیں گی۔

اب اطلاع مل رہی ہے کہ پاکستان نے 11لاکھ خوراکیں منگوانے کا معاہدہ کیا ہےجو اس ماہ میں ملیں گی یا اگلے ماہ۔ کوئی حتمی تاریخ نہیں۔

امریکی اخبار بلوم برگ کے مطابق اس وقت ویکسین کی 8 ارب 35 کروڑ خوراکوں کے معاہدے ہو چکے ہیں۔جو دنیا کی آبادی سے بھی زیادہ ہیں لیکن پاکستان میں تو اب تک صرف باتیں ہی چل رہی ہیں۔

coronavirus pandemic

coronavirus

coronavirus vaccine

coronavirus update

coronavirus pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div