Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

براڈشیٹ سےمعاہدہ ہواتوشہزاداکبرپراسیکیوٹر تھے،فیصلہ آپ کا میں بات چیت

یہ بات لیگی رہنما عظمی بخاری نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا...
شائع 13 جنوری 2021 10:39pm

لیگی رہنملا عظمی بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ براڈشیٹ سےمعاہدہ ہواتوشہزاداکبرپراسیکیوٹر تھے،

یہ بات لیگی رہنما عظمی بخاری نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ معاہدہ بڑھانےکیلئےشہزاداکبرنےکمیشن مانگاتھا،تاہم کمیشن مانگنےکےمعاملےپربات ہی نہیں کی جارہی۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کمپنی نےایون فیلڈ اپارٹمنٹ مانگے، لندن کی عدالت نےکہاکہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ حکومت پاکستان کےنہیں۔

اس موقعے پر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اکاؤنٹس2جنوری2021کوبندہوئےہیں، ایک میں75لاکھ پاؤنڈاورایک اکاؤنٹ میں35لاکھ پاؤنڈتھے، تو 700کروڑروپےپاکستان کےخزانےسےاداکیےگئے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کمپنی سےلڑائی معاوضےکےمعاملےپرہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ آج حکومتی کمیٹی تشکیل دی گئی،اس پراعتبارنہیں۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی نے کہا کہ یہ پورا معاملہ پرویزمشرف دور کا تھا، فراڈ سامنےآنےسےہمارےبیانیہ کوسچ ثابت کردیا، اپوزیشن اب تیسری بار این آراوچاہتی ہے، ان لوگوں نےپہلےپرویزمشرف کوبلیک میل کیا۔

صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ آج یہ عمران خان کوبلیک میل کرناچاہتےہیں۔

PML N leader

faisla aap ka

Aaj News program

shahzad akbar

Broadsheet Scandal

uzma bukhari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div