Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مزید46 اموات،3,097 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہںد ،ایک روز ...
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2021 04:05pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہںد ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 46زندگاوں نگل گاو،جس کے بعد اموات کی تعداد 10,818 ہوگئی جبکہ مزید3,097 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد511,921ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,097 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5لاکھ11ہزار921ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناسے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ30ہزار 718ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ47ہزار 292افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں62ہزار377،اسلام آباد میں39ہزار624،بلوچستان میں18ہزار488 ،گلگت بلتستان میں4882اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8540کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید46مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10818ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3744افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4348،خیبرپختونخوا میں 1752،اسلام آباد میں449،بلوچستان میں188اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث236 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ33ہزار869 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,410مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,284افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ 67ہزار234مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41ہزار574کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3097مریضوں میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 72لاکھ43ہزار650افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

coronavirus

پاکستان

karachi

lahore

corona vaccine

islambad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div