Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی مزید کمی

کراچی: آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 500 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس...
شائع 14 جنوری 2021 11:49pm
کاروبار

کراچی: آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 500 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 794 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 16 ڈالرز کی کمی سے 1839 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے ایک ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Gold

bullion rates

Sindh Jewelers

gold price karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div