Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

"عمران خان نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سے الیکشن لڑا"

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ...
شائع 19 جنوری 2021 06:04pm

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ ہوا تو حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کا احتجاج جاری ہے، جس سے خطاب میں مولانا نے کہا کہ 2018 میں بھی الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا تھا، حکومت کے خلاف اپنے مؤقف پر آج بھی قائم ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس حکومت اور معیشت چلانے کی اہلیت نہیں، عمران خان نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سے الیکشن لڑا۔

مولانا کا کہنا ہے کہ آج اعلان کیا جارہا ہے کہ مساجد کے علماء کرام کو پیسہ دیا جائے گا، کوئی مولوی بھارت اور اسرائیل سے آیا پیسہ نہیں لے گا، بھارت اور اسرائیل کا پیسہ منہ پرمار دیں گے۔ بھوکے رہنے کو تیار ہیں، بھارت اور اسرائیل کا پیسہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس 6 سال سے لٹکایا جارہا ہے، عمران خان 23 خفیہ اکاؤنٹس استعمال کرتے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ لینے پر برطرف کردیا گیا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے خطاب میں مزید کہا کہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان پر اعتماد نہیں کررہے، افغانستان اور ایران بھارت کے ساتھ ہوگئے ہیں۔

مولانا نے کہا کہ حکمران پیسہ لے کر اپنی عیاشی پر خرچ کررہے ہیں، جبکہ حکمرانوں نے کشمیریوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے، پاکستانی قوم کشمیر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا،

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آج آپ نے حکمرانوں کو ایک نمونا دکھا دیا ہے، لانگ مارچ اسلام آباد آئے گا تو حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ 8 اگست 2018 کو اسی جگہ انتخابات مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا، اس غیرمنتخب حکومت کو ملک میں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، کچھ طاقتور اداروں نے انتخابات پر قبضہ کیا۔

مولانا نے عمران خان یہودی ایجنٹ ہے اور اسے وہاں سے سپورٹ حاصل ہے، اس نے اسرائیل اور بھارت سے پیسے لئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div