Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'ملک میں نہ کوئی قانون ہے نہ کوئی انصاف'

لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کہیں لانگ مارچ کی غلط فہمی...
شائع 19 جنوری 2021 06:32pm

لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کہیں لانگ مارچ کی غلط فہمی تونہیں ہوگئی، لوگوں کامجمع دیکھ کرلگ رہاہےکہ لانگ مارچ آج ہے۔ اس ملک میں نہ کوئی قانون ہے نہ کوئی انصاف۔

یہ بات انہوں نے الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ہوگا تو یہاں کیا عالم ہوگا، آج ہم شاہراہ دستورپرموجود ہیں،دونوں اطراف انصاف دینےوالےادارےہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس ملک میں نہ کوئی قانون ہےنہ کوئی انصاف ہے، الیکشن کمیشن کوآئینی ذمہ داریاں یاد کرانےکیلئےجمع ہوئےہیں، یاد کرانےآئےہیں کہ الیکشن کمیشن پاکستان کا آئینی ادارہ ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نومبر2014میں فارن فنڈنگ کیس رجسٹرڈ ہواتھا، 7سال میں بھی فآرن فنڈنگ کیس کافیصلہ نہیں ہوسکا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اگرچوری نہیں کی تو30بارمقدمہ رکوانےکی کوشش کیوں کی؟ 8وکیل بدلنےکےباوجود ان کی چوری نہیں چھپ سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے23 اکاؤنٹس پکڑےگئےہیں، چورچورکہنےوالا خود سب سےبڑا چور نکلا، عمران خان کےاکاؤنٹس میں آنےوالاپیسہ ہنڈی کےذریعےآیا

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کنٹینرپرچڑھ کرعوام کوہنڈی کامشورہ دیتےتھے، بھارت اوراسرائیل سےعمران خان کوپیسہ مل رہاتھا، بھارتیہ جنتا پارٹی کےلوگوں نےعمران خان کوفنڈنگ کی، بی جےپی سےفنڈنگ ہوگی تومودی کی کامیابی کی دعابھی ہوگی، جواب مانگاتوکہامجھےنہیں پتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو صرف دستخط کرکےپیسہ وصول کرنےکاپتاتھا، اربوں روپیہ کہاں سے آرہا ہےیہ نہیں پتاتھا،عوام کی خدمت کی نہیں،عوام کو لوٹنےکی تیاری تھی، فنڈزایجنٹس نےدیئےتویہ بھی بتادوکہ بیلٹ بکس میں ووٹ کس نےڈالے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنی چاہےطاقت آزما لو،عوام کی طاقت سےنہیں جیت سکتے، 2018کےالیکشن میں آرٹی ایس سسٹم بندکیاگیاتوالیکشن کمیشن کیوں خاموش رہا؟ نالائق شخص کو سلیکٹ کرکےعوام کےووٹوں پرڈاکاڈالاگیا، عوام کےسروں پرپیٹرول بم گرایاگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div