Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

براڈشیٹ ،شریف خاندان کی مزید جائیدادیں منظر عام پر آنیکی پیشگوئی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشنگوئی کی ہے کہ براڈ شیٹ سے آئند 3...
شائع 22 جنوری 2021 07:07pm

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشنگوئی کی ہے کہ براڈ شیٹ سے آئند 3 ماہ میں شریف خاندان کی 85 لاکھ سے ایک سو ملین ڈالر کی جائیدادین نکلیں گے، قیامت کی نشانی ہے قائد اعظم کو برا بھلا کہنے والے ان کے مزار پر خطاب کررہے ہیں۔

کراچی کے ہوٹل میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ تین ماہ کے میں براڈ شیٹ پنامہ ٹو بنے گا، شیخ عظمت سعید نے جے آئی ٹی کا والیم ٹین پڑھا ہوا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرے بارے میں کل جو کچھ کہا گیا اسکا جواب نہیں دونگا، ان کے 3 ایشوز ہیں، قیامت کی نشانی ہے کہ فضل الرحمان قائد اعظم کے مزار پرخطاب کررہے ہیں نواز شریف کے دور میں ختم نبوت کے قانون میں ترمیم آرہی تھی، فضل الرحمان بھی اسکے حق میں تھی، قومی اسمبلی میں نے احتجاج کرکے میں نے ترمیم واپس کرائی تھی۔

شیخ رشید احمد نے سندھ حکومت سے درخواست کی کہ کراچی کو محفوظ بنانے کیلئے سیف سیٹی پراجیکٹ میں رینجرز کے ساتھ تعاون کریں ایف آئی اے سائبر کرائم کے متعلق بہت شکایات ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جب اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتیں احتجاج کررہی تھیں، بلاول عمر کورٹ میں جشن منارہے تھےانہوں نے لانگ مارچ کے نام میں ایک ریلی نکالی ہے، حکومت منتظر ہے کہ ریلی کب نکالی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div