Aaj TV News

BR100 4,936 Decreased By ▼ -23 (-0.46%)
BR30 25,403 Decreased By ▼ -331 (-1.28%)
KSE100 45,865 Decreased By ▼ -101 (-0.22%)
KSE30 19,173 Decreased By ▼ -26 (-0.14%)

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبرکو سعودی عرب میں سفیر مقرر کردیا گیا۔

پاکستان نے سعودی عرب اور یو اے ای میں اپنے سفیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یو اے ای میں افضال محمود اور سعودی عرب میں لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نئے سفیر ہوں گے۔

سفارتی زرائع کے مطابق یو اے ای میں افضال محمود نئے سفیر ہوں گے،جبکہ سعودی عرب میں لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کو نیا سفیر لگایا گیا ہے۔

تعیناتی کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دیدی ہے،دونوں تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن اگلے چند روز میں ہوگا۔

سعودی عرب میں سفیر راجہ اعجاز مئی میں ریٹائرڈ ہو رہے ہیں، یو اے ای میں پاکستان کے سفیر کی جگہ دو ماہ سے خالی ہے، افضال محمود اس وقت بحرین میں پاکستان کے سفیر ہیں۔