Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

'بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان کے تعلقات بہترہونگے'

سابق سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بائیڈن...
شائع 22 جنوری 2021 08:54pm

سابق سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بائیڈن انتظامیہ کے تعلقات بہتر ہوں گے، بائیڈن پاکستان کو اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ اوبامہ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ہمارے تعلقات رہے ہیں، بائیڈن کے سیاسی اور دفاع لیڈرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ بائیڈن کو پاکستان کی اہمیت کا احساس ہے، بائیڈن کو معلوم ہے کہ پاکستان ایک نیوکلیئر پاور ہے، بائیڈن جو ٹیم لیکر آئے ہیں ان سے ہم نے ماضی میں بھی ڈیل کیا ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ کے دوران ہمارے افغانستان معاملے پر کچھ اختلافات تھے، پچھلے کچھ سال سے یہ اختلافات ختم ہوگئے ہیں، ہندوستان کو اب جمہوریت ملک کے طور پر نہیں دیکھا جاتا، بائیڈن کشمیر کے بارے میں بھی اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں،بائیڈن بھارت اور پاکستان میں ٹینشن کم کرنے میں بھی کردار ادا کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div