Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

خطرہ : گیس کا پلاسٹک کی تھیلیوں میں ذخیرہ ، انتظامیہ خاموش

کرک میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام نے خطرناک حل ڈھونڈ نکالا،...
شائع 22 جنوری 2021 11:22pm

کرک میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام نے خطرناک حل ڈھونڈ نکالا، گیس کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں ذخیرہ کرنے لگے ، گیس سے بھری پلاسٹک کی تھیلیاں پوری آبادی کے لیے خطرہ بن گئیں ۔ بڑا سانحہ ہوسکتا ہے۔

گیس لوڈشیڈنگ سے تنگ کرک کے عوام نے پورے علاقے کو خطرے میں ڈال دیا۔ کرک سٹی اور ملحقہ دیہات میں گیس لوڈشیڈنگ کے اوقات سے پہلے لوگ گیس ان پلاسٹک کے غباروں میں ذخیرہ کرلیتے ہیں اور پھر انہیں بعد میں استعمال کیا جاتا ہے۔

آج نیوز نے کے پی کے حکومت کی توجہ اس مسئلے پر دلائی تو معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش اور صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر ایکشن لیں گے یہ ایک خطرناک کام ہے۔

عوام کو بھی چاہیے کہ وہ گیس ذخیرہ کرنے کے غیر قانونی اقدامات سے گریز کرے اور اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں نہ ڈالے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div