Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

فارن فنڈنگ کیس: اسکروٹنی کمیٹی کی اوپن سماعت نہیں ہوگی، ترجمان الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں...
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2021 12:30pm

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی اوپن سماعت نہیں ہوگی، تاہم اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد کمیشن میں کیس کی کھلی سماعت ہوگی.

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس فریقین کی موجودگی میں ہوتا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فارن فنڈنگ ​​کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الیکشن کمیشن کا مؤقف پہلے ہی اعلامیہ کے ذریعے جاری کیا جا چکا ہے، تاہم فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الجھاؤمحسوس کیا جارہا ہے۔

اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا تھا کہ کمیشن میں کیس کی سماعت فریقین کے سامنے ہو رہی ہے، اسکروٹنی کمیٹی کے اختیارات یا منصب ایک جے آئی ٹی کا ہے اس کی کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہو سکتی، الیکشن کمیشن کھلی سماعت میں سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات دونوں پارٹیوں کو مہیا کرے گا اور دونوں اطراف کی بحث سننے کے بعد کیس کا جلد میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔

پاکستان

Election Commission

foreign funding case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div