Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

کورونا ویکسین "حلال" ہے: برطانیہ کی مساجد میں اعلانات ہونے لگے

انگلینڈ میں بسنے والے مسلمانوں کے خدشات دور کرنے کیلئے اب مساجد...
شائع 24 جنوری 2021 09:11am

انگلینڈ میں بسنے والے مسلمانوں کے خدشات دور کرنے کیلئے اب مساجد سے اعلانات کئے جا رہے ہیں عالمی وبا کے تدارک کیلئے بنائی گئی دوا "حلال" ہے۔

اس سلسلے میں نماز جمعہ کے خطبات اور روزانہ پانچوں کی وقت کی نمازوں میں مسلمانوں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ خود اور اپنے اہلخانہ کو اس مہلک بیماری سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔

مساجد کی جانب سے مسلم کمیونٹی سے ان کے خدشات دور کرنے کیلئے بات چیت کی جا رہی ہے کہ وبائی مرض کے خاتمے کیلئے لگائے جانے والے ٹیکوں میں کوئی مضر صحت اشیا یا حرام چیزوں کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ مسلمان شہری اسے لگوا کر اپنی اور اپنے خاندان کی دیگر افراد کو محفوظ بنائیں اور حکومت کا ساتھ دیں۔

حفاظتی ٹیکوں کی افادیت کے بارے میں آگاہی کیلئے جمعہ کے خطبات میں اس بات کا خصوصی طور پر ذکر کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انگلینڈ میں مسجد کی تنظیم کے سربراہ قاری قاسم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں میں آگاہی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے وبائی مرض کیخلاف جن ادویات کی منظوری دی جا چکی ہے، ان میں کسی حرام شے کا استعمال نہیں کیا گیا ہے اور وہ اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہیں جنھیں لگوانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ انگلینڈ میں بسنے والی مسلم کمیونٹی کے اندر ابھی ان حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں ہچکچاہٹ ہے۔ کیونکہ اس کے بارے میں مختلف افواہوں کو پھیلایا جا رہا ہے تاہم ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ انھیں مسلمان لوگوں کے ذہنوں سے نکال دیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس میں کامیابی ملے گی۔

COVID 19 vaccine

England

Muslim Community

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div