Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پانچ ہزار کے نوٹ بند کرنے کی تجویز۔۔۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے ...
شائع 24 جنوری 2021 09:17am

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے حکومت کو 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دے دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شبر زیدی نے حکومت کو تجویز دی کہ وہ یکم جولائی 2021 سے 5 ہزار کا نوٹ بند کردے اور اس تبدیلی سے دو ماہ پہلے آگاہ کرے۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی مخالفت کرنے والوں کو اس کے غلط استعمال کا اندازہ نہیں ہے، اس سے ان کے مفادات ختم ہوں گے۔

سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ اس سے معیشت بہتر ہوگی اور بینکاری مستحکم ہوگی جبکہ رشوت ستانی مشکل ہوجائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div