Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

سینیٹ الیکشن ، ن لیگ کا حصہ لینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ لیگی...
شائع 25 جنوری 2021 06:55pm

مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ لیگی رہنما مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی آگاہ کردیا مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے فیصلے کوتوثیق کردی ۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔ مریم نوازنے خصوصی طورپرشرکت کی ۔ پارلیمانی پارٹی نے سینٹ انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کا فیصلہ ہوا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھاحکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے ۔ پارلیمان میں اپنا بھرپور کرداد ادا کرتے رہیں گے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو قومی اورعوامی ایشوزپرٹف ٹائم دیا جائے استعفوں کا فصلہ پی ڈی ایم کرے گی ۔حکومت سے اب کوئی بات نہیں ہوسکتی ۔ میڈیا سے گفتگو میں مریم نوازنے کہا کہ ن لیگ سینیٹ الیکیشن میں بھرپور حصہ لے گی ۔

‏پیپلزپارٹی کی بیک ڈورڈپلومیسی کےسوال پرمریم نوازنے کہا کہ مفروضوں پربات نہیں کرسکتی ۔ نیانیب آرڈینیس نہیں لانےدیں گے،جونیب اپوزیشن کیلئےتھا اب حکمرانوں کیلئےبھی وہی رہے گا ۔

‏تحریک عدم اعتمادمعاملےپرمریم نواز نے کہا کہ اس معاملےکوپی ڈی ایم میں لائیں گے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div