Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں میں کس کا پلڑا بھاری؟

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل...
شائع 25 جنوری 2021 11:59pm

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آج سے تاریخی نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگی، دونوں ٹیمیں 27ویں بار طویل طرز کی کرکٹ میں مدمقابل آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلی بار 1995 میں جوہانسبرگ کے مقام پر ایک دوسرے سے ٹکرائی تھیں، جہاں میزبان ٹیم فاتح رہی جبکہ جنوبی افریقہ میں ہی کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میں بھی پروٹیز فاتح رہے۔

اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 11 ٹیسٹ سیریز کھیلی جاچکی ہیں، 7 سیریز جنوبی افریقہ نے اپنے نام کیں جبکہ ایک سیریز میں پاکستان فاتح رہا جو 2003 میں جیتی گئی۔

پاکستان اپنی سرزمین پر 7 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرچکا ہے، جہاں ایک میں اسے فتح اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 4 میچز ڈرا رہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 2007 میں کھیلا گیا واحد ٹیسٹ جنوبی افریقہ نے جیتا تھا۔

pak vs sa test series 2021

sa tour pak 2021

pak vs sa

pak vs sa test 2021

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div