Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 535,914 ہوگئی، 11,376افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2021 12:08pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد535,914ہوگئی جبکہ 11,376 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,873نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ35ہزار914ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ42 ہزار054ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ54ہزار 717افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں65ہزار740،اسلام آباد میں40ہزار892،بلوچستان میں18ہزار754 ،گلگت بلتستان میں4902اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8855کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندر سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید58مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 11318ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3900افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4608،خیبرپختونخوا میں 1848،اسلام آباد میں468،بلوچستان میں193اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث257 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ34ہزار412 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,228مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,223افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 4لاکھ90ہزار126مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران42ہزار587کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1873افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 77لاکھ22ہزار829افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

coronavirus

اسلام آباد

corona vaccine

coronavirus death

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div